اردو

urdu

ETV Bharat / city

انعامی ماؤ نواز ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑا میں واقع تونگپال تھانہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے انکاؤنٹر میں ایک انعامی ماؤنواز کو ہلاک کیا اور ہتھیار برآمد کیا۔

انعامی ماؤ نواز ہلاک
انعامی ماؤ نواز ہلاک

By

Published : Apr 26, 2020, 6:22 PM IST

سنیچر کے روز تونگپال تھانہ علاقہ کے دامن کونٹا کے جنگل میں ہوئے انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز نے ایک انعامی ماؤ نواز کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی آر پی ایف 227، ضلع پولیس فور‎س اور ڈی آر جی کی ٹیم نے مشترکہ طور پر اس آپریشن کو انجام دیا ہے۔

انعامی ماؤ نواز ہلاک

ہلاک ہوئے ماؤ نواز کا نام مہادیو ہے، جو ایریا کمیٹی کے پلاٹون نمبر 13 کا سیکشن کمانڈر تھا۔ اس پر چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے تین لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ دیر رات انکاؤنٹر سے لوٹے سکیورٹی فورس نے ہلاک ہوئے ماؤ نوازوں کی لاش، ہتھیار اور دیگر اشیاء برآمد کی۔

تونگپال تھانہ علاقہ دامن کونٹا کے جنگل اور پہاڑ میں کچھ ماؤ نواز کے چھپے ہونے کی اطلاع پر سنیچر کی صبح تونگپال سے ضلع پولیس فورس، پس پل سے ڈی آر جی، سی آر پی ایف 227، واہنی کی مشترکہ ٹیم موقع کے لیے روانہ ہوئی۔

اس دوران تینو پارٹیوں نے دامن کونٹا کے جنگل پہاڑیوں کی گھیرا بندی کی۔ تبھی شام کو تقریبا 6.45 بجے ڈی آر جی اور ضلع بہل ہتھایار بند ماؤنواز نے حملہ کر دیا۔ ڈی آر جی کی پارٹی نے جوابی کاروائی میں فائرنگ کرتے ہوئے جواب دیا۔ پولیس پارٹی کے دباؤ کو دیکھ ماؤنوازوں نے پہاڑ کی آڑ لی اور بھاگ گئے۔ 315

انکاؤنٹر کی جگہ سے ماؤنوازوں کی لاش، 315 بور بندوق برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ جوانوں نے ایک وائرلس سیٹ دو پٹھو، تین جلیٹن راڈ، ایک کانٹھ لگا ہوا کورڈیکس وائر، ایک کلہاڑی، دو چاقو، ایک ریڈیو، تین ٹارچ برآمد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details