ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے کے وابیل واڑی کے تعلقہ شیرور میں واقع ایک اسکول پوری دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ اسکول بھارتیہ سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واچپئی کے نام سے موسوم ہے۔
اس اسکول کی سب بڑی بات یہ ہے کہ یہ دنیا کا تیسرا ایسا اسکول ہے جو' صفر انرجی' پر مشتمل ہے۔
دنیا کا تیسرا 'صفر انرجی' اسکول کھلے صاف و شفاف میدان اور قدرتی مناظر کے بیچ اس اسکول کوتعمیرکیا گیا ہے، اور اب یہ اسکول پوری دنیا کے تعلیمی درسگاہوں میں اپنے ایک خاص طرز اور انوکھے بناوٹ سے جانا جاتا ہے۔
اس اسکول کی چوڑائی 22 اور لمبائی 24 فٹ ہے، اس اسکول کے کلاس روم مکمل طور پر شیشے سے بنے ہیں۔
تمام کمرے ماحول دوست ہیں۔ کافی حد تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کے لئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جگجیت سنگھ کے سالگرہ پر خصوصی پیشکش
اس زیڈ پی اسکول میں اگلے دو برسوں کے داخلے مکمل ہوجاتے ہیں اور چار ہزار سے زیادہ طلبا ویٹنگ لسٹ میں شامل رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ دوسرے بہت سے اساتذہ، عہدیداران اور مختلف ریاستوں کے سرپرست تعلیم کے معیار اورطریق کار کو دیکھنے کے لئے اس اسکول کا دورہ کر رہے ہیں۔