بہار قانون ساز کونسل کے بجٹ اجلاس کا دوسرا روز ہنگامہ سے شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی حزب اختلاف نے کانٹریکٹ پر بحال اساتذہ کے لیے یکساں کام یکساں تنخواہ (اجرت) کا معاملہ اٹھایا جبکہ آر جے ڈی نے تحریک التوا کا نوٹس دیا جسے قانون ساز کونسل کے کارگزار چیئرمین ہارون رشید نے نامنظور کر دیا۔
وقفہ صفر کے دوران شہری ترقیات کے وزیر سریش شرما، اسمارٹ سٹی سے متعلق کئی سوالوں سے گھر گئے، سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پٹنہ، بھاگلپور، مظفرپور اور بہار شریف میں اسمارٹ سٹی کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔'
اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہری ترقیات کے وزیر سریش شرما نے کہا کہ 'ہم نے نہ صرف یقین دہانی کرائی ہے بلکہ اسمبلی میں اس سلسلے میں بتایا کہ اب تک کتنا ٹینڈر ہو چکا ہے'۔