اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ہم نے بہا ر میں قانون کا راج قائم کیا'

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہاکہ سابقہ حکومت میں ریاست کے نظم نسق کی حالت مایوس کن تھی لیکن ان کی حکومت نے ریاست میں قانون کاراج قائم کیا اور جرائم پر لگام لگایا ہے۔

Nitish Kumar
Nitish Kumar

By

Published : Oct 26, 2020, 2:33 AM IST

جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر نتیش کمار نے مدھوبنی دربھنگہ اور مظفر پور ضلع میں این ڈی اے امیدواروں کے حق میں اتوار کو منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” پہلے بہار کے نظم ونسق کی صورتحال مایوس کن تھی اور ترقی کی شرح بھی خراب تھی۔ جب ہم نے بہار میں خدمت کرنا شروع کیا تو بدعنوانی اور فرقہ واریت کو ختم کر دیا اور اس کا نتیجہ سبھی کو نظر آرہا ہے، پوری ریاست میں قانون کا راج قائم کرکے جرائم پر لگام لگایا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق جرائم کی فہرست میں سبھی ریاستوں میں بہار 23 ویں مقام پر ہے۔

نتیش کمار نے ریاست کی عوام کو سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی مدت کار میں بہار کی صورتحال کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت بننے سے قبل بہار کی کیاحالت تھی وہ سب کو معلوم ہے، لوگ شام کو نکل نہیں پاتے تھے لیکن ان کی حکومت نے ریاست میں قانون کاراج قائم کیا ہے اور آج بغیر ڈر خوف کے لوگ رہ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ریاست میں خواتین اختیار کاری کو یقینی بنانے والے جیویکا ماڈل کے بارے میں کہاکہ جب ملک بھر میں رضاکارانہ تنظیموں کا ماڈل کامیابی سے نافذ کیاجارہا تھا تب بہار میں خواتین کے ذریعہ چلائی جارہی شاید ہی کوئی رضاکارانہ تنظیم تھی۔

انہوں نے عالمی بینک سے قرضہ لیا اور اس میں کام شروع کیا ۔ آج خواتین کےذریعہ رجسٹرڈ دس لاکھ خود امدادی گروپ جیویکا منصوبہ کے تحت کام کر رہی ہیں۔

نتیش کمار نے کہاکہ جیویکا منصوبہ نے مالی شمولیت اور خواتین اختیار کاری کو بڑے پیمانے پر یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس کے پاس دس لاکھ خود امدادی گروپ ہیں جنہیں خواتین چلارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت نے دربھنگہ کے لوگوں کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔ ریاست میں پہلا آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس ) پٹنہ میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد دربھنگہ بہار کا دوسرا ضلع جس کے پاس اپنا ایمس ہو گا۔ حکومت اس ضلع کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ دربھنگہ میں بننے والا ایئر پورٹ بین الاقوامی معیار کا ہوگا۔

نتیش کمار نے کہاکہ ” ہم نے متھلا علاقے کی ترقی کو نظر انداز کبھی نہیں کیا ۔ یہ ہمارا نظریہ ہے کہ جب تک یہ علاقہ ترقی یافتہ نہیں ہوگا تب تک بہار کی ترقی نہیں ہوگی۔ ہم نے زیادہ پسماندہ طبقات ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی فلاح کیلئے کام کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ گذشتہ پانچ سالوں میں سات نشچے ۔ ایک کے پروگرام کو نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر گھر میں بجلی پہنچا دی گئی ہے ۔ ہر گھر میں بیت الخلا کی تعمیر کاکام اور ہر ٹولے تک رابطہ کا م لگ بھگ پورا ہو چکاہے ۔ نوجوانوں کیلئے سبھی پروگرام نافذ ہیں ، جس کا فائدہ بہار کے نوجوان اٹھارہے ہیں۔ خواتین کو سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن دیاجاچکا ہے ۔ زیادہ تر گھروں میں نل کاجل پہنچایا گیا ہے اور زیادہ تر گھرون میں پختہ گلی اور گلیاں بن چکی ہیں۔ ہدف لگ پورا ہوچکا ہے اور بقیہ کام بھی جلد پورے ہوںگے ۔

نتیش کمار نے سات نشچے ۔ 2 کے تحت نوجوان طاقت بہار کی ترقی ، مضبوط خواتین اہل خواتین ، ہر کھیت تک سینچائی کا پانی ، صاف گاﺅں ۔ خوشحال گاﺅں ، صاف شہر ۔ ترقی یافتہ شہر ، آسان ربط اور سب کے لئے اضافی صحت سہولیات کے وعدے شمار کراتے ہوئے کہاکہ اگر عوام نے انہیں موقع دیا تو ان نشچے کو پورا کر کے ’ اہل بہار ۔ خود کفیل بہار “ کا ہد بھی ضرور حاصل کیاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details