اردو

urdu

ETV Bharat / city

'قرآن پاک پر وسیم رضوی کا بیان محض بکواس'

بی جے پی کے قومی ترجمان نے وسیم رضوی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا ہے۔

By

Published : Mar 16, 2021, 1:32 PM IST

بی جے پی کے قومی ترجمان نے وسیم رضوی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا
بی جے پی کے قومی ترجمان نے وسیم رضوی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شہنواز حسین نے وسیم رضوی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محض بکواس اور شدید قابل اعتراض قرار دیا ہے۔

بی جے پی کے قومی ترجمان نے وسیم رضوی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا

سید شہنواز حسین نے منگل کے روز کہا کہ 'وہ قرآن شریف سے کوئی بھی 'آیت' ہٹائے جانے کی بابت مسٹر رضوی کی (ناپاک) سوچ سے متفق نہیں ہیں'۔

بی جے پی قرآن شریف سمیت تمام پاکیزہ کتابوں کا احترام کرتی ہے اور کسی طرح کے بکواس اور چھیڑچھاڑ کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

قرآن پاک پر وسیم رضوی کا بیان محض بکواس

سید شہنواز حسین نے کہا کہ وہ اس طرح کے بکواس کی جتنی بھی سخت مذمت کی جائے 'وہ کم ہے'۔

قومی ترجمان نے کہا کہ بی جے پی سے مسٹر رضوی کا دور دور تک کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کی پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔

انہوں نے رضوی کے بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details