اردو

urdu

گیا: پوجا پنڈالوں میں ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

گیا میں تہواروں کے موقع پر حالات اور ماحول کے لحاظ سے بیداری مہم اور پیغامات دینے کی روایت ہے۔ اس مرتبہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔ پچاس پوجا پنڈالوں کے پاس ویکسینیشن اور جانچ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پر عقیدت مند پہلے ویکسین لگوائیں گے اور اس کے بعد پوجا پنڈال کی زیارت کریں گے۔

By

Published : Oct 14, 2021, 1:04 PM IST

Published : Oct 14, 2021, 1:04 PM IST

Vaccination camp organized in durga puja pandal in Gaya
پوجا پنڈالوں میں ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

بہار کے ضلع گیا میں درگا پوجا کو معنی خیز طریقے سے منانے کے لئے پوچا پنڈالوں میں کووڈ ویکسینیشن اور جانچ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور محکمۂ صحت نے ضلع کے پچاس مقامات پر پوجا پنڈالوں میں ویکسینیشن کیمپ بنایا ہے۔ ان میں شہر گیا میں پانچ اہم بڑے پوجا پنڈال بھی شامل ہیں، جن میں کیدار ناتھ مارکیٹ، مان پور پٹواٹولی، چاند چوراہا، ضلع اسکول اور اسٹیشن پر واقع پوجا پنڈال شامل ہیں۔

گیا: پوجا پنڈالوں میں ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام


نعرہ دیا گیا ہے کہ " ویکسینیشن کے بعد ہی پوجا پنڈالوں کی کریں گے زیارت" یہاں دو این ایم، ایک ڈیٹا انٹری کرنے والا اسٹاف، ایک نگرانی کرنے اور جانچ کے لیے دو اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔

شہر گیا کے پانچ مقامات کے ساتھ پورے ضلع میں پچاس پوجا پنڈال ہیں۔ پوجا پنڈال میں کووڈ ویکسینیشن مہم کا پوسٹر بھی لگا ہے۔ وقتاً فوقتاً اس مہم کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔ کیدار ناتھ پوجا پنڈال کمیٹی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ انتظامیہ کے تعاون سے جانچ اور ویکسینیشن کیمپ میں عقیدت مند پہنچ کر ویکسین لگوارہے ہیں، کسی کے ساتھ زبردستی نہیں ہے، تاہم ویکسینیشن کے فوائد کے تعلق سے جانکاری ضرور دی جارہی ہے۔


ضلع گیا کے سول سرجن ڈاکٹر کمل کشور نے کہا کہ لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ پوجا پنڈال میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، پہلے اور دوسرے ڈوز دونوں حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیا : نابینا بزرگ کے ہاتھوں تحریرکردہ قرآن کا نسخہ توجہ کا مرکز

واضح رہے کہ ضلع گیا میں اب تک 59 فیصد لوگوں کو ہی ویکسین کی پہلی ڈوز لگی ہے، حال کے کچھ دنوں میں ویکسینیشن کی رفتار کم ہوئی ہے جو اچھے آثار نہیں ہیں، تاہم پنڈالوں کے پاس کیمپ لگانے سے تشہیر کی مہم کو مدد ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details