اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اردو ڈائریکٹوریٹ ہی فروغِ اردو میں رکاوٹ' - ڈاکٹر خالد انور

بہار قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر خالد انور نے اردو ڈائریکٹوریٹ کو فروغ اردو کے لیے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 10, 2019, 11:33 PM IST

انہوں نے کہا کہ' اردو ڈائریکٹوریٹ اپنے ہدف سے بھٹک کر صرف ادبی پروگراموں میں مصروف ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے افسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے اردو کا فروغ نہیں ہو رہا ہے۔

بہار قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر خالد انور

انہوں نے کہا کہ' اردو ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی سے بہار کے دو کروڑ اردو آبادی میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ بہار قانون ساز کونسل میں آج وقفہ صفر کے دوران قانون ساز کونسل کے رکن خالد انور نے ایک نوٹس کے ذریعے حکومت کی اس جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ اردو ڈائریکٹوریٹ اپنے ہدف سے بھٹک کر اردو کے نفاذ کے لیے عملی کارکردگی نہ کرتے ہوئے صرف چھوٹے موٹے ادبی پروگراموں پر منحصر ہے'۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے اردو کی بہتری اور عملی نفاذ کے لیے ڈائریکٹوریٹ کو الگ سے بجٹ دیا ہے لیکن ڈائریکٹوریٹ کے افسران کوتاہی برت رہے ہیں۔

خالد انور نے کہا کہ نتیش کمار کی حکومت نے اردو کے فروغ اور عملی نفاذ کے لیے اردو ڈائریکٹوریٹ کو محکمہ کابینہ کے تحت رکھا تاکہ اردو کو ریاست میں فروغ ملے لیکن افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے اردو ڈائریکٹوریٹ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوکر رہ گیا ہے۔

نتیش کمار نے اس جانب خصوصی طور پر دلچسپی دکھائی اور کابینہ سکریٹیریٹ کے تحت رکھا اس کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا، تاکہ اردو کی ترقی ہو۔

اردو افسران کی بلاک کی سطح پر جو بحالیاں ہونی چاہیے تھیں وہ نہیں ہو رہی ہیں، اس سطح پر اردو میں جو کام ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہو پا رہا ہے اس کے برعکس اردو ڈائریکٹوریٹ چھوٹے چھوٹے پروگرام کرا کر واہ واہی کر رہی ہے، میں نے اسی بات کی طرف حکومت کی توجہ دلائی کہ جو کام ہونا چاہئے تھا اردو کے لیے وہ ہونا چاہیے حکومت اس کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد انور نے کہا کہ اردو ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے جو اردو ادب کے پروگرام کرائے جا رہے ہیں اسے اردو کا فروغ نہیں ہو رہا ہے بلکہ ان پروگراموں کے ذریعے چند لوگوں کو خوش کرنے کی بات ہو رہی ہے، اردو ادب پر کام کرنا اردو اکیڈمی کا کام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details