ریاست بہار کے کیمور ضلع میں واقع یونانی میڈیکل کالج میں لاکھوں روپیہ کا غبن کے ساتھ قریب چھ لاکھ روپیہ کے چیک باٶنس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
برسوں سے فرار چل رہے غبن معاملے کے ملزم کالج کے سکریٹری ڈاکٹر محمد جاوید کو کیمور پولس نے عدالتی حکم نامہ کے بعد مشرقی چمپارن انکے رہاٸش گاہ سے گرفتار کر لیا۔
اس معاملے سے متعلق ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی ڈاکٹر محمد جاوید نے کیمو ر میں واقع یونانی میڈیکل کالج کے سکریٹری عہدہ پر فاٸز تھے۔
بطور سکریٹری انہوں نے کالج کے انتظامی امور کے لۓ چھ لاکھ روپیہ کی رقم آدیواسی ونواسی آرگناٸزیشن سے لے کر خرد برد کردیا۔