ریاست بہار کے کیمور ضلع کے کرمناسا میں اتر پردیش اور بہار کو جوڑنے والا واحد کرمناسا پل کا ایک پلر ٹوٹ جانے اور دیگر دو پلوں میں درار آجانے سے آمد رفت ٹھپ ہو گئی ہے۔
دو ریاستوں کو جو ڑنے والا کرمناسا پل منہدم یہ پل جی ٹی روڈ پر ہونے سے دہلی راجستھان کولکاتا جیسے بڑے شہروں کی گزرنے والی گاڑیاں گھنٹوں سے پھنسی پڑی ہیں، حالانکہ کئی مسافر گاڑیاں بھی پھنسی پڑی ہیں۔ جبکہ چھوٹی گاڑیوں کا روٹ تبدیل کر پاس کرایا جارہا ہے۔
این ایچ آئی نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ بڑی گاڑیوں کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گٸ ہے۔ جس کے تحت قومی شاہراہ پر دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطار نظرآ رہی ہے۔
وہیں چھوٹی گاڑیوں کو برطانوی زمانے میں تاریخی پرانے پل سے پار کرایا جارہا ہے۔ معلومات کے مطابق اتر پردیش اور بہار سرحد پر واقع اس پل کے نیچے مقامی افراد بیت الخلا کے لیے گئے تھے، اسی دوران دیکھا کہ دریا کے پل کے قریب ایک ستون ٹوٹ رہا ہے اور دو پلر میں نے درار آگئی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر مقامی افراد کی نظر نہ پڑتی تو کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔
دریں اثنا اسکی اطلاع ملتے ہی موقع پر اتر پردیش کے بڑے افسران کے علاوہ این ایچ آئی کے افسر پہونچ گئے۔ لیکن گھنٹوں ریاست بہار کے کیمور ضلع کے کوئی بھی افسران نظر نہیں آئے۔