اردو

urdu

ETV Bharat / city

Holy Month of Ramadan: رمضان المبارک کا مہینہ امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت ہے: نائب امیر شریعت

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے آمد رمضان کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی، انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں ہے، بلکہ اس مہینے میں جو جتنی عبادات کرے گا وہ ستر گنا زیادہ ثواب پائے گا، ایک فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ہے اور ایک سنت کا ثواب فرض کے برابر ہے. اسی طرح سے اس مہینے میں جو غریبوں کی دل کھول کر امداد کرے، بیوہ اور یتیموں کی ضرورتیں پوری کرے، اللہ تعالیٰ اس کی مال میں اضافہ فرماتا ہے۔ Worship Often in the Month of Ramadan

نائب امیر شریعت
نائب امیر شریعت

By

Published : Apr 3, 2022, 12:04 PM IST

رمضان المبارک کا مہینہ امت مسلمہ پر سایہ فگن ہو چکا ہے، اس مبارک مہینے کا انتظار لوگ گزشتہ گیارہ مہینے سے کر رہے تھے، اب جب کہ اس مہینہ کا آغاز ہوچکا ہے ہمیں چاہیے کہعبادت اور ذکر و اذکار کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہو جائیں تاکہ ہمارا ایک ایک لمحہ ضائع نہ ہو سکے، رمضان المبارک مہینے کا استقبال اور احترام ہر شخص کو کرنا چاہیے اس سے دل میں خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ ابھی سے ہی اپنے ذکر و اذکار کی ترتیب بنا لیں تاکہ پورے انہماک سے وہ اس عمل کو کریں. Holy Month of Ramadan

نائب امیر شریعت

مذکورہ باتیں امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے آمد رمضان کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی، انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں ہے، بلکہ اس مہینے میں جو جتنی عبادات کرے گا وہ ستر گنا زیادہ ثواب پائے گا، ایک فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ہے اور ایک سنت کا ثواب فرض کے برابر ہے. اسی طرح سے اس مہینے میں جو غریبوں کی دل کھول کر امداد کرے، بیوہ اور یتیموں کی ضرورتیں پوری کرے اللہ تعالیٰ اس کی مال میں اضافہ فرماتا ہے.


مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں خاص طور سے تراویح اور تہجد کی نمازوں کا اہتمام کرنا چاہیے، ان نمازوں میں بڑا ثواب ہے، جو صاحب نصاب ہیں جن میں زکوٰۃ فرض ہے وہ ادائیگی میں لاپرواہی نہ برتیں، ایسے موقع پر ہمیں دینی مدارس کو بھی خصوصیت کے ساتھ یاد رکھنا چاہیے جہاں ہزاروں بچے دین کا علم حاصل کرتے ہیں، مولانا رحمانی نے کہا کہ گرچہ ابھی سخت گرمی ہے دراصل اللہ کے بندوں کی یہ آزمائش ہے، ہمیں اس سے نہیں گھبرانا چاہیے اور پورے انہماک کے ساتھ رمضان المبارک کے تمام امور کو انجام دینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details