اردو

urdu

ETV Bharat / city

ضرورت مند افراد کو راشن کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کیا گیا

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں لاک ڈاؤن متاثرین کے درمیان امدادی سامان تقسیم کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

The masks were also distributed with ration to those in need
ضرورت مند افراد کو راشن کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کیا گیا

By

Published : Apr 22, 2020, 11:37 AM IST

کشن گنج کے مختلف گاؤں قصبوں میں جہاں ایک طرف سرکاری مدد کے طور پر گیہوں اور چاول دیے جا رہے ہیں وہیں دوسری طرف درجنوں غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ گیہوں چاول کے علاوہ دیگر کھانے پینے کی چیزیں مفت مہیا کرائی جا رہی ہیں۔

ضرورت مند افراد کو راشن کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کیا گیا

اسی کڑی میں کشن گنج ضلع کی سب سے مشہور راحت این جی او بھی پورے تن من کے ساتھ خدمت خلق میں لگی ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں اس تنظیم کی جانب سے اب تک 500 سے زائد متاثرین کو امدادی سامان دیا جا چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقسیم میں خود ضلع کے ایس ڈی ایم شاہنواز نیازی اور بہار پولس کے اہلکار موجود رہے۔ ایس ڈی ایم شاہنواز نیازی نے کہا کہ ہر ضرورت مند افراد تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔

ضرورت مند افراد کو راشن کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کیا گیا

وہیں راحت این جی او کی سکریٹری ڈاکٹر فرزانہ بیگم نے بتایا کہ وہ شروع دن سے لاک ڈاؤن متاثرین خاندانوں کے رابطے میں ہیں اور سب تک راحت پیکیج پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم کئے گئے امدادی سامان میں چاول، دال، مصالحہ، نمک، چوڑا، گڑ وغیرہ تھے۔

ضرورت مند افراد کو راشن کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کیا گیا

ڈاکٹر فرزانہ نے آگے کہا کہ ان پیکیٹس کے بانٹنے کا اصل مقصد ضرورت مندوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کرانے کے ساتھ سماجی فاصلے پر عمل کرانا بھی ہے۔ لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ کس طرح دوریاں بناکر کورونا جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

راحت تنظیم کی جانب سے اب تک شہری علاقہ کربلا، لوہارپٹی، کسیرا پٹی، دھرم گنج، کھگڑا اور پریم پل میں واقع جھگیوں میں راحت ییکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

کھانے کی چیزوں کے علاوہ ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔ غور طلب ہے کہ بہار میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ نالندہ ضلع میں ایک ساتھ 17 لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آنے سے پورے صوبہ میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ بتا دیں کہ اب تک بہار میں 2 کروڑ افراد کی اسکریننگ ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details