اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرکزی ٹیم بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا 6 ستمبر کو دورہ کرے گی

بہار میں سیلاب سے ہوئی تباہی و بربادی کا اندازہ لگانے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کی ٹیم چھ ستمبر کو مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔

The main team will visit the flood-affected areas of Bihar on September 6
The main team will visit the flood-affected areas of Bihar on September 6

By

Published : Sep 4, 2021, 1:02 PM IST

پٹنہ: بہار میں سیلاب (Bihar Flood) سے ہوئے نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے مرکزی ٹیم 6 ستمبر کو بہار آئے گی۔ مرکزی وزارت داخلہ (Union Home Ministry) کے مشترکہ سکریٹری آر کے سنگھ کی قیادت میں آنے والی ٹیم میں چھ رکن شامل ہوں گے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ (Disaster Management Department) سے ملی جانکاری کے مطابق مرکزی ٹیم کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی افسران بھی موجود رہیں گے۔ ٹیم میں آبی کمیشن کے ڈائریکٹر سنجیو سومن اور نگرانی انجینئر پردیپ لال بھی شامل ہوں گے۔

مرکزی ٹیم کے خواہش کے مطابق شدید متاثرہ اضلاع کا دورہ کرایا جائے گا۔ ان ضلعوں میں پٹنہ، دربھنگہ، مظفرپور اور مغربی چمپارن کے علاقے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: زیر جامہ میں ٹرین پر سوار رکن اسمبلی نے کہا، پیٹ خراب تھا

معلوم ہوکہ فی الحال بہار کے مظفرپور، دربھنگہ، کھگڑیا، سہرسہ، پٹنہ، ویشالی، بھاگلپور، سارن، کٹیہار، مونگیر، سمستی پور، سیتامڑھی، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن اور مدھے پورہ کے لوگ متاثر ہیں۔ بہار کے 16 ضلعوں کے 83 بلاک کے 482 پنچایت کے 1975 گاؤں کے رہنے والے 29 لاکھ کی آبادی سیلاب سے متاثر ہیں۔

اس سال سیلاب سے 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر جمہوریہ کووند بہار اسمبلی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے

بہار سرکار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذریعے کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب تک 795538 کنبوں فی کس 6 ہزار روپیے دیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details