ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کی اتوار کے روز یہاں منعقدہ میٹنگ میں بہار اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی - جے ڈی یو اتحاد سے الگ ہو کر لڑنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن ساتھ ہی ایل جے پی کے پارلیمانی بورڈ نے انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی تجویز پیش کی ہے ۔
ایل جے پی نے علیحدہ انتخابات لڑنے کا اعلان کیا
بہار میں اب قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں بھی درار پڑ گئی ہے اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) - جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے الگ ہوکر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
ایل جے پی نے علیحدہ انتخابات لڑنے کا اعلان کیا
اس میٹنگ کے بعد ایل جے پی کے قومی جنرل سکریٹری عبد الخالق نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد میں شامل جے ڈی یو سے نظریاتی اختلافات کی وجہ سے ایل جے پی نے بہار میں اتحاد سے علیحدہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی کا قومی سطح اور لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ مضبوط اتحاد ہے اور وہ آئندہ بھی قائم رہے گا۔