اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مزدوروں سے ٹرین کا کرایہ وصول کرنا حیران کن'

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بہار حکومت کو مزدوروں سے ٹرین کا کرایہ وصول کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

tejaswi yadaw
مزدوروں سے ٹرین کا کرایہ وصولنا حیران کن: تیجسوی یادو

By

Published : May 4, 2020, 4:59 PM IST

ملک کی دیگر ریاستوں سے بہار واپس لوٹنے والے مزدوروں سے ٹرین کا کرایہ وصولنے کے معاملے میں سیاست تیز ہوتی جا رہی ہے۔ آر جے ڈی کے نوجوان لیڈر اور بہار اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے حکومت کو مزدوروں سے کرایہ وصول کرنے پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

آر جے ڈی نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار 50 ٹرینوں کا انتظام کرے جس کا کرایا ان کی پارٹی ادا کرے گی۔

آر جے ڈی نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس کھانے کو پیسے نہیں ہے ان لوگوں سے حکومت وقت ریل کا کرایہ دینے کو کہہ رہی ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ ’’ہم ان مزدور بھائیوں کی جانب سے 50 ٹرینوں کا کرایہ حکومت کو دینگے، حکومت آئندہ 5 روز میں ٹرینوں کا انتظام کرے۔‘‘

حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نشہ بندی کے نام پر 24 ہزار کروڑ اور جل جیون ہریالی کے نام پر24 ہزار500 کروڑ، اشتہار کے نام پر 500 کروڑ خرچ کر سکتی ہے، لیکن غریب مزدوروں کی زندگی بچانے کے لیے 500 روپے کا کرایہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details