بہار اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پروفیسر یونس حسین حکیم نے بتایا کہ 'اقلیتوں کے خلاف آنے والی شکایتوں کا ازالہ کرنے کے لیے فوراً متعلقہ افسران سے گفتگو کی جاتی ہے اور کارروائی نہ ہونے پر حکومت و وزیراعلیٰ سے بھی رجوع کیا جاتا ہے۔'
گذشتہ آٹھ مارچ کو اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالے والے یونس حسین حکیم نے کہا کہ 'جس روز سے انہوں نے عہدہ سنبھالا اسی روز مظفرپور میں دو مسلم نوجوانوں کی پولیس حراست میں ہوئی موت پر ایکشن لیا۔'
انہوں نے موجودہ ایس پی کو فون کر کے گفتگو کی اور ان کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف وزیر اعلی کو خط لکھا۔ اس کے دوسرے ہی روز ان کا تبادلہ ہو گیا۔