اردو

urdu

سبسڈی بغیر سلنڈر سے صارفین پریشان

By

Published : May 22, 2020, 10:34 AM IST

مرکزی حکومت نے معاشی بحران کے سبب گیس سلنڈر کی سبسڈی ختم کردی ہے۔ ایسے میں دیگرریاستوں کی طرح بہار کے لوگوں کو بھی سبسڈی کے بغیر سلنڈر مل رہے ہیں۔

بہار: سبسڈی کے بغیر سلنڈر سے صارفین پریشان
بہار: سبسڈی کے بغیر سلنڈر سے صارفین پریشانبہار: سبسڈی کے بغیر سلنڈر سے صارفین پریشان

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن میں لوگ گھروں میں قید ہیں نہ کہیں آنا نہ جانا، صرف گھروں میں گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا یہی مشغلہ ہے، نہ ہوٹل نہ ڈھابہ نہ کوئی چائے کی ٹپری ان دنوں کہیں کھلی دکھی، ایسے میں تمام تر کھانے پینے کی چیزیں گھر پر پکا کر ہی کھائی گئیں ہیں اور ایسے میں ممکن ہے کہ 'ایل پی جی' کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سبسڈی بغیر سلنڈر سے صارفین پریشان

ایسے میں حکومت بہار نے گیس کے تمام صارفین کو ایک زمرے میں شامل کیا ہے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ اب گیس سے ملنے والی سبسڈی لوگوں کے کھاتے میں نہیں آئے گی۔

بہار: سبسڈی کے بغیر سلنڈر سے صارفین پریشان

سبسڈی بند ہونے کے سبب حکومت نے فی سلنڈر گیس کی قیمتوں میں تقریبا 200 سے 250 روپے کمی کردی ہے۔ یہ کمی اتنی ہی ہے جتنی سبسڈی سے لوگوں کے کھاتوں میں جاتی تھی۔

بہار میں گیس کی قیمتوں کے بارے میں بات کریں تو فی الحال گیس سلنڈر 621 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اگر صارفین راضی ہیں تو 23 روپے کی سبسڈی وصول کی جارہی ہے۔

اس سے قبل سلنڈر کی قیمت 843 روپے تھی۔ جس پر 245 روپے کی سبسڈی موصول ہوئی۔ ایسے میں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو سبسڈی ختم کرنے کے بعد سلنڈر کی قیمت 598 روپے ہونی چاہئے تھی۔ لیکن یہ قیمت 621 روپے کردی گئی ہے مزید 20 روپے دکاندار کو دینے پڑتے ہیں تو قیمت کہاں کم ہوئی ؟

  • بہار میں تقریبا 5 ہزار 800 گیس ایجنسیاں ہیں
  • 1کروڑ 75 لاکھ 87 ہزار 3 گیس کنکشن ہیں۔
  • ان میں 85 لاکھ 37 ہزار 168 اُجوالا اسکیم کے گیس کنکشن ہیں۔
  • اسی وقت صرف پٹنہ میں 100 سے زیادہ گیس ایجنسیاں ہیں۔
  • ان میں سے 73 انڈین آئل کارپوریشن کی ایجنسی ہیں۔
  • دارالحکومت پٹنہ میں 13 لاکھ 69 ہزار 393 گیس کنکشن ہیں۔
  • ان میں سے اجولا کے 2 لاکھ 39 ہزار 965 گیس کنکشن ہیں۔

گیس یونین کے سابق چیئر مین ابھیجیت کشیپ نے اعدادوشمار دیتے ہوئے کہا کہ اجولا جیسی اسکیموں کے بعد گیس کی طلب اور کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ گیس کی قیمت کے خلاف صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر کورونا وبا کے سبب معاشی بحران سے دوچار صارفین نے گیس کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details