اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس کا آغاز - اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ اراکین کی فہرست کا اعلان

بہار قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس کا آغاز ہوا۔ اجلاس کے پہلے روز کونسل کے کارگزار چیئرمین ہارون رشید نے اپنا خطبہ پیش کیا۔

بہار قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس کا آغاز

By

Published : Nov 22, 2019, 5:14 PM IST

اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ اراکین کی فہرست کا اعلان کیا گیا۔ مالی سال 2019۔20 کے دوسرے سپلیمنٹری بجٹ کی کاپیاں ایوان کے میز پر رکھی گئیں اور اخیر میں ایوان نے کچھ لوگوں کے لیے تعزیت پیش کی۔

بہار قانون ساز کونسل کے سرمائی اجلاس کا آغاز

بہار قانون ساز کونسل کے 193 ویں سرمائی اجلاس کا آغاز ہوا۔ پہلے روز بہار قانون ساز کونسل کے کارگزار چیئرمین ہارون رشید نے اپنا خطبہ پیش کرتے ہوئے حکومت کے ذریعہ کیے جارہے کچھ کاموں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعے جل، جیون، ہریالی مشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مشن کے لیے پچیس ہزار روپے کی رقم خرچ ہونے کے امکانات ہیں، یہ مشن ریاستوں کے لیے قابل تقلید ثابت ہوگا۔ انہوں نے دارالحکومت پٹنہ میں کھادی مال کے آغاز کو وزیراعلی کے ذریعے مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مال سے بہار کے دیہی بنکروں اور دیگر خادی داروں کو ان کی پیداوار کے فروخت کے لیے کافی سہولت ہوگی۔

چیئرمین

نے تمام اراکین کونسل اور میڈیا کے نمائندوں سے اس اجلاس میں بھی سرگرم اور مثبت تعاون کی اپیل کی۔

اس کے بعد ایوان نے آںجہانی ڈاکٹر جگناتھ مشر، آںجہانی رام جیٹھ ملانی، آںجہانی تلسی داس مہتا، آںجہانی سوشما سوراج، ارون جیٹلی مرحوم رگھوپتی گوپ سمیت 9 مرحومین کو تعزیت پیش کی۔

آخر میں مالی سال 2019۔20 کے دوسرے سپلیمنٹری بجٹ کی کاپیاں ایوان کی میز پر رکھی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details