اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار کے مزدور کورونا سے پہلے بھوک سے مرجائیں گے: اخترالایمان

مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر اخترالایمان نے حکومت بہار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مختلف ریاستوں میں پھنسے اپنے مزدوروں اور طلبہ و طالبات کو فوراً گھر واپس لانے کے انتظامات کریں۔

Spring workers will die of hunger before Corona: akhtarul iman
کورونا سے پہلے بھوک سے مرجائیں گے بہاری مزدور: اخترالایمان

By

Published : Apr 24, 2020, 4:23 PM IST

انہوں پوچھا کہ جب اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنے مزدوروں اور طلبہ و طالبات کو واپس لا سکتے ہیں تو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیوں نہیں؟

کورونا سے پہلے بھوک سے مرجائیں گے بہاری مزدور: اخترالایمان

اخترالایمان نے یہ بھی کہا کہ مزدور کورونا سے بعد میں مریں گے لیکن اس سے پہلے وہ بھوک سے مر جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کورونا کے نام پر حکومت ڈنڈے چلا رہی ہے اور آمریت نافذ کردی ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ کورونا بڑے شہروں میں بڑے لوگوں کے ذریعہ پھیلا ہے لیکن اس کا خمیازہ مزدوروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

بے جا مزدوروں کی پٹائی کی جا رہی ہے، انہیں بھوکا مارا جارہا ہے۔ وہ آگے کہتے ہیں کہ بہار میں آج اگر تھوڑی بہت ترقی ہوئی ہے تو اس میں 1/3 حصہ ان مہاجر مزدوروں کا ہے لیکن آج ان مزدوروں کا حال یہ ہے کہ وہ چھوٹے چھوٹے کمروں میں 20 سے 25 کی تعداد میں پھنسے ہوئے ہیں ان کا پرسان حال کوئی نہیں ہے۔

حکومت بہار کی جانب سے دعوے تو بڑے بڑے کئے گئے لیکن آج مزدور دو وقت کی روٹی کے لئے ترس گئے ہیں۔ اخترالایمان نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو انتباہ کیا کہ وہ وقت رہتے باہر پھنسے مزدوروں اور طلبہ و طالبات کو واپس بلا لیں ورنہ آئندہ انتخاب میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details