اردو

urdu

بھاگلپور: 'انتخابات کے دوران سماجی دوری پر ہوگی خاص توجہ'

آخرکار کورونا وباء کے بیچ الیکشن کمیشن نے بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے اور بہار کے ضلع بھاگلپور کے سات اسمبلی حلقوں پر دو مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ انتخابات سے جڑی تیاریوں کے سلسلہ میں بھاگلپور کے ڈی ایم پرنو کمار نے انتظامیہ کا جائزہ پیش کیا۔

By

Published : Sep 25, 2020, 9:30 PM IST

Published : Sep 25, 2020, 9:30 PM IST

Special attention will be paid to social distance during the elections
بھاگلپور: 'انتخابات کے دوران سماجی دوری پر ہوگی خاص توجہ'

بھاگلپور کے ڈی ایم نے کورونا وبا کے درمیان ہونے والے اس انتخاب میں سماجی دوری کے پروٹوکال کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے انتظامات کیے جائیں گے۔ زیادہ بھیڑ نہ لگے اس کیلئے بھی انتظامیہ یہ یقینی بنائے گی کہ ہر ایک ہزار ووٹر پر ایک پولنگ بوتھ ہو، ساتھ ہی اس بار ووٹروں کیلئے پولنگ بوتھز پر تین قطاریں لگیں گی، جس میں ایک قطار معذور، بزرگ افراد کیلئے ہوگی۔ بھاگلپور کے سات اسمبلی حلقوں میں اس بار 3195 بوتھز بنائے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل 2102 بوتھز بنائے گئے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ کانفرنس میں موجود بھاگلپور کے سینئر ایس پی آشیش بھارتی اور نوگچھیا کی ایس پی سوپنا جے میشرام نے بتایا کہ ضلع میں مجرمانہ واردات کو روکنے کے لیے پچاس سے زائد چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں جبکہ 15 فلائنگ اسکوائڈ دستہ بھی مستعد رہے گا۔ مجرمانہ واردات کو روکنے کے لیے ابھی سے مہم شروع کر دی گئی ہے۔

ویڈیو

ڈی ایم پرنو کمار نے بتایا کہ بیماری کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کیلئے کئی طرح کی شرائط لاگو ہوں گی اور انتخابی ریلی میں امیدواروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سماجی دوری کا خیال رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ان کے قافلے میں چلنے والی گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بہار میں 28 اکتوبر سے تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔ جبکہ بھاگلپور میں پہلے مرحلہ میں کہلگاؤں اور سلطان گنج میں 28 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 نومبر کو بیہ پور، گوپال پور، پیرپینتی، بھاگلپور شہر اور ناتھ نگر میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details