حالیہ دنوں میں ماب لنچنگ کا شکار جھارکھنڈ کے تبریز انصاری کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا تھا۔ اس سے قبل بھی اخلاق ،پہلو خان، جنید، اکبر خان کے علاوہ درجنوں بے قصور افراد کو صرف شک کی بنیاد پر بھیڑ نے گھیر کر مار ڈالا۔
یہ فلم ماب لنچنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جس میں چار دوست ہیں، ان میں ایک مسلم اور تین غیر مسلم ہیں۔ مسلم کردار کا نام تبریز انصاری ہے جو عامر ثمر خان ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شنکر کا کردار سیف علی خان، اور کشن کا کردار جگنو کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ فاربس کے مقامی جگہوں پر شوٹ کی گئی ہے جبکہ ایڈیٹنگ نیپال میں ہوئی ہے۔