اردو

urdu

ETV Bharat / city

'وزیراعظم انشورنس منصوبوں کے دعووں کا جلد ازجلد نپٹارہ کریں' - وزیراعظم سرکشا اور جیون جیوتی بیمہ اور اٹل پنشن منصوبہ کی جیون بیمہ نگم

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے آج بیمہ کمپنیوں اور بینکوں کو وزیراعظم سرکشا بیمہ اور جیون جیوتی بیمہ منصوبہ کے دعووں کے جلد از جلد نپٹارہ کی ہدایت دی ہے۔

سوشیل کمار مودی
سوشیل کمار مودی

By

Published : Dec 26, 2019, 8:36 PM IST

سوشیل مودی نے بہار میں وزیراعظم سرکشا اور جیون جیوتی بیمہ اور اٹل پنشن منصوبہ کی جیون بیمہ نگم ( ایل آئی سی) نیشنل انشورنس اور بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ جائزہ کے بعد ان انشورنس منصوبوں کے دعووں کے جلد از جلد نپٹارہ کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات میں انشورنس منصوبوں کے تحت 86 لاکھ انشورڈ ہیں جبکہ راجستھان میں 78 لاکھ جبکہ 210 کروڑ روپے اور چھتیس گڑھ میں 65 لاکھ انشورڈ ہیں جبکہ وہاں دعووں کے عوض میں 145 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ وہیں بہار میں مارچ 2019 تک 74.78 لاکھ انشورڈ اور اٹل پنشن منصوبہ میں 17.56 لاکھ شامل ہیں جبکہ یہاں 5278 دعووں کے خلاف صرف 66 کروڑ روپے کی ہی ادائیگی کی گئی ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ حال میں ہوئے ریاست کے وزرا ءخزانہ کے اجلاس میں بہار حکومت کی مداخلت کے بعد جیویکا کے تحت جیون جیوتی بیمہ منصوبہ کے 21.96 لاکھ رضاکارانہ گروپ کی خواتین کے پریمیم کی بقیہ نصف رقم ایل آئی سی کے ذریعہ جمع کرنے کی ہدایت مرکزی حکومت نے دی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت پریمیم کی نصف رقم مستفیدین اور بقیہ نصف رقم مرکزی حکومت کی جانب سے جمع کرانے کا نظم ہے۔

اجلاس میں افسران نے اٹل پنشن منصوبہ سمیت دونوںانشورنش منصوبوںمیں شامل ہونے اور کوریج کی عمر حد بڑھانے اور انشورنش کرانے کے 45 دن کے اندر انشورنس کا فائدہ نہیں دینے کی رکاوٹ کو ختم کرنے کی صلاح دی ہے ۔ اس پر نائب وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل پر وہ مرکزی حکومت سے بات کریںگے ۔

انہوں نے بینکوں کے افسران سے دونوں انشورنس منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ اکاﺅنٹ ہولڈروں کو شامل کرنے کیلئے مہم چلانے کی ہدایت دی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details