رنجیتا رنجن نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کہتی ہے شاہین باغ میں جو خواتین اپنے حقوق اور آئین کی حفاظت کے لئے بیٹھی ہیں وہ پیسے لے رہی ہیں، یہ نہایت ہی گھٹیا سوچ پر مبنی ہے، اس سے سمجھنا چاہیے کہ یہ حکومت خواتین سے ڈر گئی ہے اور اسے ہماری طاقت کا احساس ہو رہا ہے۔ ایک طرف تو یہ حکومت خواتیں کی حفاظت کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ان کی حفاظت سے کھلواڑ کر رہی ہے، یہ کیسا دوہرا معیار ہے'۔
'سی اے اے قانون کے پس پردہ مودی حکومت اپنی ناکامی چھپا رہی ہے' - کانگریس کی حکومت
کانگریس کی سابق رکن پارلیمان، قومی ترجمان و اپنی بے باکی کے لیے مشہور رنجیتا رنجن نے ارریہ کے ایک اجلاس عام میں ای ٹی وی بھارت نمائندہ عارف اقبال سے خصوصی بات چیت کی اور مودی حکومت پر جم کر حملہ کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا۔
سی اے اے قانون کے پس پردہ مودی حکومت اپنی ناکامی چھپا رہی ہے
ایک سوال کے جواب میں رنجیتا رنجن نے کہا کہ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے وہاں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف ریجولیوشن پاس کیا جائے گا۔ کیرالا اور پنجاب میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف ریجولیوشن پاس ہو چکا ہے۔ دراصل مودی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ان چیزوں کو سامنے لائی ہے تاکہ عوام ان سے بے روزگاری، مہنگائی، بدعنوانی کے بارے میں سوال نہ کرے اور ان چیزوں میں الجھ کر رہ جائے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 1:04 AM IST