اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کے خلاف مدارس کے منتظمین کا احتجاج - Protest

ریاست بہار کے مدارس کے منتظمین اور اساتذہ نے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کے خلاف من مانی اور بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔

مدرسہ بورڈ

By

Published : Jul 29, 2019, 7:54 PM IST

مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری کے خلاف ریاست کے تمام اضلاع سے آئے مدارس کے اساتذہ منتظمین نے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے دھرنا دے کر مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کو ہٹانے اور مدارس کو بچانے کا مطالبہ کیا۔

مدرسہ بورڈ

مہتاب عالم نے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین القیوم انصاری پر من مانے طریقے سے فیصلہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین حکومت کے ذریعہ قائم بورڈ کو بھی نظرانداز کر رہے ہیں۔ تمام بڑے فیصلے وہ خود لے رہے ہیں، انہوں نے بغیر اشتہار دیے 24 لوگوں کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وہ مدارس کے اساتذہ کو پریشان کر رہے ہیں ان کی تنخواہیں روک لی جا رہی ہیں۔

مشرقی چمپارن مدرسہ مرکزی دارالعلوم دہلی کے منتظم فاروق نے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نے ان کے مدرسے کے ایک عہدے دار سے کہا کہ آپ کے مدرسے میں تین سیٹ خالی ہیں۔ ان میں سے دو مجھے دے دیجئے یا اس کے بدلے پچاس-پچاس ہزار روپے دیجیے تب آپ کا مدرسہ منظور ہوگا۔ ایسا نہیں کرنے پر انہوں نے دھکا دے کر بھگا دیا اور مدرسے کی منظوری کو منسوخ کر دیا۔

شمشاد عالم نے بھی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین ایک روز اچانک مدرسہ پہنچے اور انہوں نے وہاں تمام اساتذہ کو ڈرایا دھمکایا اور دو ٹیچر کو معطل بھی کر دیا بغیر کسی بڑی وجہ کے ہم لوگ اس کے خلاف ہائی کورٹ میں گئے ہیں۔

سمستی پور سے آئے محمد ادریس نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین مدرسہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ادریس کے مطابق انہوں نے چیئرمین کی ہدایت کے مطابق مدرسہ رجسٹریشن سوسائٹی سے رجسٹری کرا کر جمع کر دیا ہے۔ اس کے باوجود پریشان کیا جا رہا ہے۔ کئی اساتذہ کی تنخواہ روک لی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details