حکومت بہار کے اردو ڈائریکٹوریٹ کے محکمہ کابینہ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام انتہائی اہم موضوع " اردو ہندی میں لسانی یکسانیت" پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ منعقد اس طرح کے پہلے پروگرام میں اردو اور ہندی کے معروف ادباء و دانشوروں نے ایک ہی اسٹیج سے اردو اور ہندی کے رشتے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبان اس ملک کی زبان ہے اور اس زبان میں گنگا جمنی تہذیب شامل ہے۔
پٹنہ یونیورسٹی کے شعبۂ ہندی کے صدر پروفیسر بلرام تیواری نے لسانی یکسانیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو اور ہندی کی ایک قدیم تاریخ ہے اتنا ہی نہیں دیکھا جائے تو یہ اتحاد کا بہت اٹوٹ ذریعہ ہے۔
اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی امین انہوں نے کہا کہ ہندی نے اردو کو کچھ دیا ہے تو اردو نے بھی اس کو بڑے پیار سے سنوارا ہے اگر ان زبانوں کو مذہبی رنگ دیا جائے گا اور رسم الخط کو اتنی اہمیت دینے سے وہ زبان سے اوپر چلی جائے تو یقینا یہ دونوں زبان کے لیے سودمند ثابت نہیں ہوگا۔ لسانیات کے فرق کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے گا تو یقینی طور پر دونوں زبانیں قریب آ سکتی ہیں۔
اردو ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر امتیاز احمد کریمی نے کہا کہ ہندی اور اردو کے باہمی رشتے پر یہ سیمینار منعقد کیا گیا تاکہ ان زبانوں میں جو دوری ہے وہ کم کی جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت میں یہ دونوں ایک ہی زبان ہے اگرچہ اس کا نام ہندی اور اردو پڑا، لیکن آج بھی بولی اور پڑھی جانے والی یہ دونوں ہی ایک ہی زبان ہے۔
فلموں کی زبان لے لیں تو اس سے اندازہ ہوگا کہ یہ ایک ہی زبان ہے خواہ ہم اسکا نام ہندی رکھ دیں تو بھی وہ اردو ہے اور اگر اردو رکھ دیں تو بھی یہ ہندی ہے۔