اردو

urdu

پولیس جیپ اور ٹرک کی ٹکر میں داروغہ کی موت

بہار میں ضلع اورنگ آباد کے مفصل تھانہ علاقہ کے کھیرا گاﺅں کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 139 پر کل دیر رات پولیس جیپ اور ٹرک کے مابین ہوئی ٹکر میں داروغہ کی موت ہوگئی اور تین دیگر پولیس عملے زخمی ہو گئے۔

By

Published : Dec 9, 2019, 7:11 PM IST

Published : Dec 9, 2019, 7:11 PM IST

پولیس جیپ اور ٹرک کی ٹکر میں داروغہ کی موت
پولیس جیپ اور ٹرک کی ٹکر میں داروغہ کی موت

اورنگ آباد کے سب ڈویژنل پولیس افسر انوپ کمار نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے اوبرا تھانہ کے داروغہ امت کشور رجک (35) ، معاون پولیس سب انسپکٹر للن پرساد یادو ، امیش رام اور منشی دنیش کمار کے ساتھ پیکس انتخاب سے متعلق کام سے اورنگ آباد سے اوبرا لوٹ رہے تھے تبھی پولیس جیپ اور ٹرک کے مابین ٹکر ہو گئی ۔ س حادثہ میں جیپ پر سوار داروغہ سمیت چار پولیس عملے زخمی ہوگئے ۔

مسٹر کمار نے بتایاکہ سبھی زخمیوں کو اورنگ آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد داروغہ امت کشور رجک کو بہتر علاج کیلئے نارائن میڈیکل کالج اسپتال جموہار ریفر کیا گیا ۔ علاج کے دوران امت کشور رجک کی موت ہوگئی ۔ امت کشور رجک 2009 بیچ کے داروغہ تھے اور وہ پٹنہ ضلع کے رہنے والے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details