پٹنہ:بہار دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے بارہ سے زیادہ ضلعوں میں اتوار کی صبح سے رک رک کر بارش شروع ہوگئی ہے Rain in Bihar۔
وہیں، ریاست کے زیادہ تر ضلعوں میں آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ موسم کے کروٹ بدلنے سے سردی کا ستم جھیل رہے لوگوں کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات Spring Meteorological Department کے مطابق اگلے 48 گھنٹے تک ریاست میں اسی طرح کے موسم بنے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں 25 جنوری تک کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کے آثار بنے ہوئے ہیں۔
دراصل اس دوران پچھوا اور پروئیا ہوا کے میل سے شدید بارش کے آثار ہیں جبکہ 24 جنوری کےلئے بہار میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسم میں ہوئی تبدیلی کی وجہ سے ہفتے کی شام سے عرب ساگر Arabian Sea کی سمت سے آرہی سوکھی پچھوا اور بنگال کی خلیج سے آرہی نمی مائل پروئیا کی ہواؤں کا میل ہے۔ اس کی وجہ سے بہار کے جنوب مغربی حصے سمیت وسطی بہار میں درمیانےسے گھنے بادلوں نے ڈیرا لگا رہا ہے۔