اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار: سیاسی رہنماؤں کے پارٹی بدلنے کا کھیل شروع - اسمبلی انتخابات

بڑی تعداد میں مقامی رہنما آرجے ڈی میں شامل ہورہے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد 'یادو' برادری کے لوگوں کی ہے، جو آج بھی لالویادو کو مسیحا مانتے ہیں۔

بہار: سیاسی رہنماؤں کے پارٹی بدلنے کا کھیل شروع
بہار: سیاسی رہنماؤں کے پارٹی بدلنے کا کھیل شروع

By

Published : Jul 1, 2020, 10:18 PM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں میں ہلچل مچنے لگی ہے، بہتر مواقع اور ٹکٹ کی غرض سے رہنما ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جاتے ہیں۔

بہار: سیاسی رہنماؤں کے پارٹی بدلنے کا کھیل شروع
ان دنوں بہار کی حزب مخالف آر جے ڈی کا دفتر گلزار ہے، اب تک کئی بڑے رہنما لالویادو کی عدم موجودگی میں پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔ جبکہ مقامی رہنماؤں کے شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ اس بار 'یادو' برادری سے مقامی رہنما بڑی تعداد میں پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ رہنما آج بھی لالویادو کو اپنا مسیحا مانتے ہیں۔پٹنہ کے قریب واقع 'پرسا' بازار جہاں یادو برادری کی بڑی آبادی ہے۔ وہاں سے "مکھیا سنگھ" کے صدر مہیش رائے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوئے جبکہ چھپرہ کے ڈاکٹر پریتم یادو بھی اپنے ہامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details