پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے حزب مخالف کے ذریعہ ایوان کے اندر اور باہر کیے گئے ہنگامہ کو ایوان کے دستور کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی باتوں کو سننا چاہتی ہے اور ہم بہت سنجیدگی سے ان کی باتوں کو لے رہے ہیں لیکن یہ لوگ ہنگامہ آرائی سے اپنی باتوں کو کمزور کر رہے ہیں۔
'حزب مخالف کے اراکین دستور کی خلاف ورزی کر رہے ہیں'
پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے حزب مخالف کے ذریعہ کیے گئے ہنگامے کو ایوان کے دستور کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
حزب مخالف کے اراکین دستور کی خلاف ورزی کر رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان کی باتوں اور مسئلے کا حل نکالنا چاہتی ہے لیکن یہ لوگ اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ ویل میں نعرے بازی کر رہے ہیں اور وہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔ نائب وزیر اعلی سوشیل مودی کے پریم چندر مشرا سے کپڑے اتارنے والے بیان کا جواب دیتے ہوئے شرون کمار نے کہا کہ جب کچھ باتیں ہوتی ہیں تو کبھی کوئی بات نکل آتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہنگامہ آرائی کی جائے۔