بہار میں این ڈی اے حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں BJP, JD(U) Workers Disagree چل رہا ہے۔ کئی معاملوں پر جے ڈی یو اور بی جے پی آمنے سامنے ہیں جس پر حزب اختلاف کی پارٹیوں نے چٹکی لی ہے۔
دراصل بی جے پی اور جدیو کے رہنما اخباری میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ مردم شماری کے معاملے پر بی جے پی نے خود کو الگ کر لیا ہے۔ تو وہیں جدیو ابھی بھی اپنے موقف پر قائم ہے اور مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
دوسری طرف بہار میں شراب بندی کو بھی بھاجپا نے پوری طرح سے ناکام بتاتے ہوئے نتیش پارٹی کے کئی وزرا اور افسران پر سوال کھڑا کئے ہیں۔ تو وہیں جدیو نے پلٹ وار کرتے ہوئے اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے شراب بندی قانون کو کامیاب بتایا ہے۔
بی جےپی اور جے ڈی یو کے درمیان جاری لفظی جنگ پر مخالف پارٹیوں نے چٹکی لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ راجد کے سینئر رہنما و ریاستی نائب صدر ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے بیچ میں نورا کشتی کا کھیل جا ری ہے. دونوں جماعتوں کے رہنما یک دوسرے پر الزام بھی عائد کر ہے ہیں ۔اور اور ساتھ رہنے پر بھی مجبور ہیں۔ عوام اس دھوکہ میں نہیں آئے کہ یہ دونوں اقتدار سے باہر آنے والے ہیں.