اردو

urdu

ETV Bharat / city

نتیش نے آفات امدادی رقم کی آن لائن منتقلی کا افتتاح کیا - پٹنہ

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے شدید بارش سے سیلاب اور آبی جماﺅ سے متاثرہ 15 اضلاع کے متاثرہ کنبوں کو چھ ہزار روپے آفات امدادی رقم کی آن لائن منتقلی کا آج افتتاح کیا۔

نتیش نے آفات امدادی رقم کی آن لائن منتقلی کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 14, 2019, 9:26 PM IST

مسٹر کمار نے یہاں ستمبر کے تیسرے ہفتہ میں گنگا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ اور چوتھے ہفتے میں شدہد بارش کے سبب ریاست کے 15 اضلاع اور پٹنہ ، بھوجپور ،بھاگلپور ،نوادہ ،نالندہ ، کھگڑیا ،سمستی پور، لکھی سرائے ، بیگو سرائے ، مونگیر ، بکسر ، کٹیہار ،جہان آباد ،ارول اور پورنیہ ضلع کے سیلاب متاثرہ کنبوں کو مدد کی رقم کے لیے نقد 3000روپے اور غلہ کے لیے 3000 روپے یعنی کل 6000 روپے کا پی ایف ایم ایس نظام کے ذریعہ راست طور پر ان کے بنک اکاﺅنٹ میں (ڈی بی ٹی ) منتقل کر نے کا افتتاح ماﺅس کلک کر کے کیا۔

پہلے مرحلہ میں 15سیلاب زدہ اضلاع کے کل 2لاکھ 27ہزار 649 مصدقہ کنبوں کے درمیان ٹوٹل 139کروڑ 58لاکھ94ہزار مدد کی رقم پی ایف ایم ایس نظام کے ذریعہ آئی سی آئی سی آئی بینک کے ذریعہ سیدھے ان کے کھاتے میں منتقل کی گئی ۔ یہ رقم 48 گھنٹے کے اندر انہیں موصول ہو جائے گی ۔ اب تک سیلاب متاثرہ 15اضلاع کے 95 بلاکوں کے تحت 616پنچایتوں میں تقریبا 7.22لاکھ کنبے سیلاب سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام متاثرہ کنبوں کو دیوالی سے قبل ادائیگی کر دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے کنبے بھی ہیں جن کا کھاتہ نہیں کھلا ہے ان کا بھی کھاتہ کھلوائیں اور ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری دیپک کمار ، آفات مینجمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری پرتئے امرت ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری چنچل کمار ، آفات مینجمنٹ محکمہ کے او ایس ڈی سنجے اگر وال، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی گوپال سنگھ سمیت آفات مینجمنٹ محکمہ کے افسران اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے نمائندے موجودتھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details