اردو

urdu

ETV Bharat / city

قدرتی مناظر سے لبریز کَرکٹ گڑھ آبشار - Natural landscape is surrounded by waterfalls

ریاست بہار کا ضلع کیمور بھلے ہی ترقی میں دیگر ضلعوں سے پچھڑا ہو مگر ضلع میں خوبصورت وادیاں، پہاڑ، جنگل، جھرنے اور ڈیم جیسے دلکش قدرتی مناظر اپنے آپ میں ایک عمدہ مثال ہیں۔

قدرتی مناظر سے لبریز کَرکٹ گڑھ آبشار

By

Published : Oct 26, 2019, 2:18 PM IST

ضلع میں کم و بیش ایک درجن ایسے مقامات ہیں جو سیاحو ں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ خاص کر بارش کے موسم میں ایسے مراکز پر سیاحوں کی بھیڑ امڈ پڑتی ہے۔ ضلع کے جنگلی اور پہاڑی علاقوں میں ببر، چیتا، باگھ، اور بھالو جیسے خطرناک جانور بھی کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ چھوٹے بڑے چرند پرند بھی کافی موجود ہیں۔

قدرتی مناظر سے لبریز کَرکٹ گڑھ آبشار


جنگلی جانوروں کے علاوہ کیمور کی خوبصورت وادیوں سے نکلنے والی ندیوں میں مگر مچھ اور گھڑیال بھی کافی تعداد میں ہیں۔ ایسا ہی دلکش وادیوں سے نکلا ہوا ایک کرکٹ گڑھ آبشار ہے۔

کیمور پہاڑی 483 کلومیٹر ایریا میں پھیلی ہوئی ہے۔ کیمور کی پہاڑی مدھیہ پردیش کے جبل پور تک پھیلی ہوئی ہے۔ اسی پہاڑی کے بیچ چین پور بلاک میں پڑنے والا کرکٹ گڑھ آبشار ہے جسے سارے آبشار وں کا مرکز کہاجا تا ہے۔

کرکٹ گڑھ آبشار خوبصورت وادیوں کے درمیان میں واقع ہے۔ اس آبشار کا نظارہ کرنے کے لیے عوام جب پتھریلے راستوں سے چڑھ کر بلندی پر پہنچتی ہے تو گرتے ہوئے آبشار کو دیکھ کر عوام انگست بدنداں رہ جاتی ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کیمور کے اس آبشار کو ایکو ٹورزم کی شکل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ وزیر اعلی کے علاوہ ناٸب وزیر اعلی سشیل کمار مودی ابھی دو دن قبل اس آبشار کی سیر کرنے پہونچے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details