اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی سات رکنی ٹیم علی گڑھ میں - زخمی طلبا سے کریں گے ملاقات

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی سات رکنی ٹیم کے ساتھ ڈی آئی جی منزل سینی بھی علی گڑھ پہنچیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہم لوگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئے تشدد کی تحقیقات کرنے آئے ہیں۔ ہم یہاں پانچ روز قیام کریں گے اور تمام زخمی طلبا سے ملاقات کریں گے اور یونیورسٹی کے عہدیداران کے ساتھ علی گڑھ انتطامیہ سے بھی ملاقات کریں گے اور اس ہاسٹل کا معائنہ بھی  کریں گے جہاں آگ لگی تھی۔

national human rights commission
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی سات رکنی ٹیم علی گڑھ میں

By

Published : Jan 13, 2020, 8:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کا مشہور ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 15 دسمبر کی شب طلبا اور پولیس کے مابین تشدد کی جانچ کرنے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی سات رکنی ٹیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پہنچی۔

سات رکنی ٹیم میں ڈی آئی جی منزل سینی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی پہنچ کر ڈاکٹرز اور پروفیسرز سے ملاقات کی۔

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی سات رکنی ٹیم علی گڑھ میں

ڈی آئی جی محترمہ منزل سینی نے بتایاکہ ہم لوگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئے تشدد کی تحقیقات کرنے آئے ہیں ہم لوگ یہاں پانچ روز قیام کریں گے اور تمام زخمی طلبہ سے ملاقات کریں گے اور یونیورسٹی کے عہدیداران کے ساتھ علی گڑھ انتطامیہ سے بھی ملاقات کریں گے اور اس ہاسٹل کا معائنہ بھی کریں گے جہاں آگ لگی تھی۔

مزید پڑھیں: اردو مترجم محمد خالد حسین کو ایوارڈ

شعبہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ریحان اختر نے بتایا کہ اس تشدد میں جو بھی ہوا اس سے سبھی واقف ہیں، اس معاملے میں ہائی کورٹ نے مرکزی اقلیتی کمیشن کو اس پورے معاملے کی چانچ کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details