تمام مسلم ملی تنظیمیں امارت شرعیہ، ادارہ شرعیہ، جماعت اسلامی ہند، جمعیۃ علماء ہند، بہار سنی شیعہ وقف بورڈ نے متحد ہو کر عوام سے اپیل کیا ہے کہ فرض نمازوں کے ساتھ نماز تراویح بھی گھر میں ادا کریں۔
جمعیۃ علما ہند ارریہ کے جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ کورونا وائرس کی ممکنہ تباہی کے پیش نظر 24 یا 25 اپریل سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھارتی مسلمان لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کی ہدایات اور ضابطوں پر پوری دیانتداری سے عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں پر ہی عبادت اور نماز تراویح کا اہتمام کریں۔