بہار میں اورنگ آباد ضلع کے اوبرا تھانہ علاقہ میں منگل کو ہوئے بم دھماکہ میں ایک خاتون اور اس کا بیٹا شدید طور سے زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ بھروب گاؤں باشندہ سیتا دیوی کو چاکلیٹ کا ڈبہ ملا وہ اسے اٹھاکر گھر کے اندر لے آئی۔ خاتون نے جیسے ہی چاکلیٹ کا ڈبا کھولا تبھی اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اس واقعے میں خاتون اور اس کا بیٹا سدھیر شرما شدید طور سے زخمی ہو گئے۔