اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: بزرگ کی تالاب میں ڈوبنے سے موت - کلوتی دھوبی جو کہ رام گڑھ کا رہائشی ہے

متوفی صبح بیت الخلاء کے لیے گیا تھا، وہیں پیر پھسلنے سے وہ تالاب میں گر گیا۔

man drowned in pond
تالاب میں ڈوبنے سے موت

By

Published : Sep 21, 2021, 4:19 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک 70 سالہ شخص کی موت تالاب میں ڈوب کر ہو جانے سے ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بزرگ صبح تالاب کے کنارے بیت الخلا کرنے گیا تھا۔ تبھی اچانک تالاب میں گر گیا۔ کچھ دیر بعد آس پاس کے لوگوں نے اسے دیکھا اور متوفی کے لواحقین کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: کیمور: زمینی تنازعہ میں سوتیلے بھائی کا قتل


معاملہ ضلع کیمور کے رام گڑھ کا بتایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ کلوتی دھوبی جو کہ رام گڑھ کا رہائشی ہے، آج صبح گاؤں کے جنوبی تالاب میں بیت الخلا کرنے کے لیے گیا تھا۔ رفع حاجت کے بعد، وہ تالاب میں پانی لینے گیا تھا، جہاں پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ گہرے پانی میں گر گیا۔ جس سے اس کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details