اردو

urdu

ETV Bharat / city

چراغ کی حمایت میں کارکنان نے پارٹی دفتر میں ہنگامہ کیا

ناراض ایل جے پی کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ پارس کو کچھ نہیں مانتے ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان ہی ان کے لیے سب کچھ ہیں۔

By

Published : Jun 15, 2021, 8:33 PM IST

ljp workers protest against pashupati kumar paras
ljp workers protest against pashupati kumar paras

پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی (LJP) ( ایل جے پی) میں ٹوٹ کے بعد بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کے بے قابو ہوئے حامیوں نے آج پارٹی کے ریاستی دفتر میں ہنگامہ کیا۔

مسٹر پاسوان کے چچا اور حاجی پور کے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس کی قیادت میں ہوئے ٹوٹ کی مخالفت کرتے ہوئے ناراض کارکنان نے پارٹی کے دفتر کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔ اس کے بعد کارکنان نے دفتر میں داخل ہوکر ہنگامہ کیا اور پھر مین گیٹ پر لگے مسٹر پارس کے نیم پلیٹ پر سیاہی لگادی۔ کارکن پارس مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

ناراض ایل جے پی کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ مسٹر پارس کو کچھ نہیں مانتے ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان ہی ان کے لیے سب کچھ ہیں۔

کارکنان نے کہاکہ انہیں پارٹی دفترمیں داخل نہیں ہونے دیاجارہاہے، جبکہ چراغ کی قیادت میں آج تک ایسا نہیں ہوا تھا۔ پارٹی کے کارکنان کو ہی پارٹی دفتر سے باہر نکال کر پھینکا جارہاہے۔

ایل جے پی کے ناراض کارکنان نے کہاکہ مسٹر پارس کو پارٹی چلانا نہیں ہے بلکہ عہدہ اور اقتدار کے لیے انہوں نے چراغ کے ساتھ غداری کی ہے۔ پارٹی کارکنان چراغ کے ساتھ ہیں۔ کارکنان کو انہوں نے جو عزت دی ہے وہ مسٹر پارس کبھی نہیں دے پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چراغ ہی آنجہانی رام ولاس پاسوان کے وارث ہیں اور وہ پارٹی کو سنبھالیں گے ۔ کارکنان پوری طرح سے چراغ کے ساتھ ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details