اردو

urdu

ETV Bharat / city

نئی ٹیکنالوجی سیکھنے سے طلبہ کو روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے: نتیش - لیبر وسائل محکمہ

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے لیبر وسائل محکمہ نے پرزنٹیشن دیا جس میں ریاست کے تمام آئی ٹی آئی میں سینٹر آف ایکسیلنس قائم کر نے سے متعلق تفصیلی جانکاری دی گئی۔

نئی ٹیکنالوجی سیکھنے سے طلبہ کو روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے
نئی ٹیکنالوجی سیکھنے سے طلبہ کو روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے

By

Published : Feb 18, 2021, 10:32 PM IST

لیبر وسائل محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری مہیر کمار سنگھ، ٹاٹا ٹیکنا لوجی کے ڈپٹی چیئر مین سشل کمار اور گلوبل ایجو کیشن ڈائریکٹر پشکر راج کال گڈ نے پرزنٹیشن میں بتا یا کہ' بہار کے تمام 149 آئی ٹی آئی میں سینٹر آف ایکسیلنس بنایا جائے گا۔

اس کے پہلے مرحلہ میں 60 آئی ٹی آئی کو نشان زد کیا گیا ہے۔ سینٹر آف ایکسیلنس بنائے جانے کے ساتھ ہی ایڈوانس ٹیکنالوجی میں مشین لرننگ، انٹر نیٹ آف تھنگس، گرافک ڈیزائن، روبوٹک مینٹننس، الیکٹریکل وغیرہ کی تکنیک میں مشینیں لگا کر صنعت کے تعاون سے ریاست کے آئی ٹی آئی کو اعلیٰ درجہ کا بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بہار اسمبلی بجٹ سیشن کا آغاز کل سے


میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام آئی ٹی آئی سینٹروں میں آن لائن ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فیزیکل ٹریننگ بھی کرائیں۔ جن آئی ٹی آئی عمارتوں کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے انہیں جلد مکمل کریں اور ان میں سینٹر کو منتقل کریں۔ ضرورت کے مطابق ٹرینروں کی تعداد میں بھی اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنا لوجی سیکھنے سے طلبا کو بہتر روزگار مل سکے گا ساتھ ہی صنعتی شعبہ کا بھی فروغ ہو گا۔

۔یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details