ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں اغوا ماں کو بچانے کی خواہش کرتے ہوئے بیٹی نے تلنگانہ کے وزیر کو ٹویٹ کیا۔ یہ لڑکی گریما جس کا تعلق بہار سے ہے، حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر کے طورپر کام کرتی ہیں۔
لڑکی کے اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فوری طورپر تلنگانہ کے ڈی جی پی مہندر ریڈی کو ٹویٹ کیا اور اس خصوص میں بہار کے ڈی جی پی سے رابطہ کرنے کی ان سے خواہش کی۔