اردو

urdu

ETV Bharat / city

Kaimur Gas Agency Owner Kidnapped: کیمور گیس ایجنسی مالک کے اغوا کا خدشہ - Kidnapping of a person including cash

ریاست بہارکے کیمور ضلع میں ایک گیس ایجنسی Kaimur Gas Agency Owner Kidnapped مالک کا نامعلوم افراد کے ذریعہ اغوا کا خدشہ ہے۔ اس سے متعلق موہنیاں تھانہ میں مالک کی اہلیہ نے ایک ایف آئی آر درج کرواکر ڈھونڈنے کی اپیل کی۔

کیمور۔گیس ایجنسی مالک کے اغوا کا خدشہ
کیمور۔گیس ایجنسی مالک کے اغوا کا خدشہ

By

Published : Jan 18, 2022, 2:06 PM IST

روہتاس ضلع کے کوچس تھانہ میں گاؤں کتھرائی کی رہنے والی خاتون کانتی دیوی نے بتایا کہ ان کا شوہر دھرمیندر پرساد سنگھ جو کہ کٹھرائی میں ہی کانتی بھارت گرامین گیس Kanti Bharat Grameen Gas چلاتے ہیں۔

کیمور گیس ایجنسی مالک کے اغوا کا خدشہ

چودہ جنوری کی شام قریب تین بجے وہ نقدی روپیوں کے ساتھ اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ جب وہ کیمور کے موہنیاں کے قریب پہنچے تب ان سے موباٸل پر باتہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کی مجھے ڈر لگ رہا ہے۔ایسا لگ رہا ہے کچھ لوگ انکا پیچھا کر رہے ہیں۔اس کے بعد موباٸل کٹ گیا۔ دوبارہ بات نہیں ہوسکی۔

دیر رات تک کافی تلاش کیا گیا لیکن کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا۔ دوسرے روز انکے دوست روہتاس کے ڈہری کے رہنے والے روی کمار کا فون آیا انہوں نے بھی بتایا کی شام کے تین بجے کے قریب انکا فون آیا تھا۔جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ لوگ گمنام جگہ پر لے کر جا رہے ہیں۔ میری موٹر ساٸیکل پسولی کے پاس کھڑی ہے ۔اسے لے لینگے۔ اسکے بعد فون کٹ گیا۔ درخواست میں کانتی دیوی نے اپنے شوہر کا اغوا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے موہنیاں تھانہ میں ایک درخواست دی ہے۔


درخواست کے ساتھ ہی کانتی دیوی نے ثبوت کے طور پر دو آڈیو کلپس بھی پیش کیے ہیں۔ جن میں ان کی اور اس کے دوست روی سنگھ کی اپنے شوہر سے بات ہوئی ہے۔ جس میں انہیں کسی کی طرف سے پیچھا کر کے دوسری جگہ لے جانے کا خدشہ ہے۔معاملہ بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں موہنیا کے ایس ایچ او نے موباٸل پر بتایا کہ درخواست موصول ہوئی ہے اور درخواست کی روشنی میں کارروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details