اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: نابارڈ نے کیا نوگھرا میں عثمانیہ کرشک فارم کا افتتاح - chainpur news

بہار کے کیمور ضلع کے چین بلاک میں دیہی لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے عثمانیہ کرشک پروڈیوسر کمپنی نے لوگوں کے ساتھ میٹنگ کر ان کے سامنے اپنی باتیں رکھیں اور یقین دلایا کہ آنے والے وقت میں انہیں فائدہ پہنچے گا۔

Kaimur: Nsbard inaugurates Ottoman Krishna Farm in Kia Nogra
Kaimur: Nsbard inaugurates Ottoman Krishna Farm in Kia Nogra

By

Published : Sep 23, 2021, 11:44 AM IST

کیمور: ریاست بہار کے کیمور ضلع کے چین پور بلاک کے نوگھرا گاٶں میں زراعت کو فروغ دینے اور لوگوں کو چھوٹے روزگار سے جوڑنے کے غرض سے عثمانیہ کرشک پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کا افتتاح کیا گیا۔

ویڈیو دیکھیے
عثمانیہ کرشک پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کا افتتاح نابارڈ کمپنی کے کیمور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ منیجر ادین کمار نے کیا۔ اس موقع پر نوگھرا گاؤں کے کسانوں کے ساتھ ساتھ قریبی دیہات کے کسانوں نے بھی شرکت کی۔افتتاح کے بعد نابارڈ کے منیجر اودین کمارنے بتایا کہ عثمانیہ کرشک پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ سمیت کل 11 ایسی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو نابارڈ کے ماتحت ہیں۔ جو کسانوں کے فلاح بہبود کے لۓ کام کرتی ہے۔ انہوں نے کسانوں کو یقین دہانی بھی کرائی کہ یہ کمپنی کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کرے گی۔

مزید پڑھیں: پٹنہ: روزینہ نازش نے بہار قانون ساز کونسل کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

عثمانیہ کرشک پروڈیوسر کمپنی کے چیئرمین ببلوٹائیگر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ بیٹھیں گے اور کسانوں کے مسائل پر بات کرکے ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی پولٹری فارمنگ، فش فارمنگ، بکری پالنے کے ذریعے کسانوں کو روزگار فراہم کرنا کمپنی کی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رکن پارلیمان کی بہن کی عاشق کے ساتھ شادی


دوسری جانب نابارڈ کے زیر تحت کرشک کمپنی کے نوگھرا گاؤں میں دفتر کھلنے سے نوگھرا اور اس کے گردونواح کے کسانوں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔
معلوم ہوکہ نوگھرا گاٶں ریاست کے اقلیتی امور کے وزیر زماں خان کا گاٶں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details