بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے جیتن رام مانجھی کو اسپیکر کے فرائض کو عقیدت کے ساتھ ادا کرنے کا حلف دلایا۔ مانجھی کو گورنر نے بھارتی آئین کے ذریعہ دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 23 نومبر سے 24 نومبر تک کے لیے جب تک اسمبلی اسپیکر کا انتخاب نہیں ہو جاتا ہے تب تک اسپیکر کے فرائض کی ادائیگی کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔
جیتن رام مانجھی بنے پروٹیم اسپیکر، گورنر نے حلف دلایا - اسپیکر کے فرائض کو عقیدت کے ساتھ ادا کرنے کا حلف
بہار اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر بنائے گئے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کو آج گورنر پھاگو چوہان نے حلف دلایا۔
Jitan Ram Manjhi became Protem Speaker, Governor administered oath
مانجھی 1980 میں پہلی بار فتوحہ ( محفوظ ) سیٹ سے بہار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔ اس کے بعد وہ 1985 میں دوبارہ فتوحہ( محفوظ ) سے انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے۔ مانجھی اس کے بعد سال 2005 میں بارہ چٹی ( محفوظ ) ، سال 2010 میں مخدوم پور ( محفوظ ) ، سال 2015 اور سال 2020 میں امام گنج ( محفوظ) سے انتخاب جیت کر اسمبلی پہنچے۔