اردو

urdu

ETV Bharat / city

زرعی بل کے خلاف جن ادحیکار پارٹی کا احتجاج - ملک گیر بند

جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر پروفیسر موہن منڈل نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت زراعت کو برباد کرنے کی سازش کرر ہی ہے، جآپ یوتھ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر انیل انل نے کہا کہ یہ بند مرکزی حکومت اور کسان مخالف پالیسی کے خلاف کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت نے کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے، جسے جن ادھیکار پارٹی کسی بحی قیمت پربرداشت نہیں کرے گی۔

زرعی بل کے خلاف جن ادحیکار پارٹی کا احتجاج

By

Published : Sep 26, 2020, 6:00 AM IST

پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی بل کے خلاف کسان تنظیموں کی جانب سے ملک گیر بند کے کال کو ملک بھر کی متعدد سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی، بھارت بند کا اثر بہار کے ضلع مدھے پورہ میں بھی دیکھا گیا۔

زرعی بل کے خلاف جن ادحیکار پارٹی کا احتجاج

آج کسان تنظیموں کے ملک گیر بند کی حمایت میں مدھے پورہ میں کافی تعداد میں جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت سے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان صبح آٹھ بجے سے ہیڈ کوارٹر کے کالج چوک، کارپوری چوک اور بی پی منڈل چوک (بس اسٹینڈ) پر جام کردیا، اس دوران کارکنان نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

جن ادھیکار پارٹی کے ضلع صدر پروفیسر موہن منڈل نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت زراعت کو برباد کرنے کی سازش کرر ہی ہے، جآپ یوتھ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر انیل انل نے کہا کہ یہ بند مرکزی حکومت اور کسان مخالف پالیسی کے خلاف کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت اور ریاست میں نتیش کمار کی حکومت نے کسانوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے، جسے جن ادھیکار پارٹی کسی بحی قیمت پربرداشت نہیں کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details