ملک کے مشہور شاعر عمران پرتاپگڑی ان دنوں کشن گنج کے دورہ پر ہیں اور 'شائیننگ انڈیا فاونڈیشن' کی جانب سے یہاں کے سیلاب متاثرین کو مدد پہنچا رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو بانٹا جائے:عمران پرتاپگڑی اسی سلسلے میں جمعیت علماء کوچادھامن کے صدرکی رہائش گاہ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران عمران نے کہا کہ انہیں کشن گنج سے خاص محبت ہے۔ گذشتہ سال بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پہنچے تھے۔ حالانکہ تب سیاسی گلیاروں میں یہ چہ می گوئیاں تھیں کہ عمران کشن گنج میں اپنے لئے سیاسی زمین تلاش رہے ہیں۔
سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو بانٹا جائے:عمران پرتاپگڑی اس پر عمران نے کہا کہ چناؤ میں ابھی پانچ سال باقی ہے، میں تب بھی اور اب بھی صرف قوم کا درد بانٹنے آیا ہوں۔
میں تبریز کے گھر گیا، اخلاق کے گھر گیا، میں پہلوں خاں کے گھر بھی گیا اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ہر جگہ سے چناو لڑوں۔
کشن گنج کے درد کو محسوس کرنے کے لئے کشن گنج آنا پڑے گا۔ ابھی بھی کئی جگہ ایسی ہے جہاں سیلاب متاثرین کو مدد نہیں پہنچائی جا سکی ہے، ندی کا کٹان بڑھ رہا ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔
انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہم سب کو چاہئے کہ لوگوں کے دکھ درد کو بانٹا جائے اور میں اسی لئے یہاں آیا ہوں۔