ریاستی حکومت سے عدالت نے سوال کیا کہ شہر میں تیزی سے ڈینگو پھیل رہا ہے اس پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت مؤثر اقدامات کیوں نہیں کر رہی ہے؟
اس برس دارالحکومت پٹنہ میں تباہ کن طریقے سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوئے، کئی علاقے تقریبا ڈوب گئے تھے۔ اس معاملے پر پٹنہ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو پانی ہٹانے کے لیے کی جا رہی کارروائیوں کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی۔
ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے پوچھا 'کب تک ہوگی صفائی' اس معاملے پر دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ایس پانڈے کی بینچ نے ایک ساتھ کئی عرضیوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے دارالحکومت پٹنہ سے نکالے جارہے پانی اور اس سے پھیلی گندگی کے علاوہ تیزی سے پھیل رہے ڈینگو پر بھی تفصیلی اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
عدالت نے حکومت سے پوچھا کہ کب تک تمام علاقوں سے پانی نکال دیا جائے گا، ساتھ ہی عدالت نے ریاستی حکومت اور پٹنہ میونسپل کارپوریشن کو آنے والے تہوار کے لیے صفائی کے انتظام کرنے اور ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ساتھ ہی پٹنہ میں تیزی سے پھیل رہے مہلک مرض ڈینگو کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
ان تمام معاملوں کی اگلی سماعت نعت آئندہ 25 اکتوبر کو ہوگی۔