اپنے متنازعہ بیان سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی رہنما گری راج سنگھ ایک اجلاس عام سے خطاب کے لیے ارریہ سرکٹ ہاؤس پہنچنے۔
ارریہ پہنچنے پر بی جے پی کارکنان نے گری راج سنگھ کا زبردست استقبال کیا، بعد ازاں سرکٹ ہاؤس میں گری راج سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت بھی کی۔
شہریت دلانے والے قانون کی مخالفت کیوں ؟ موجودہ حالات کے تناظر میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ سی اے اے قانون کے پس پردہ کچھ لوگ ملک توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ بھی اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں وہ دراصل اپنی سیاسی روٹی سینک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' یہ قانون کسی سے شہریت لینے والا نہیں بلکہ دینے والا ہے۔ مگر ملک کی مخالف پارٹی اپنے فائدے کے لئے عوام کو ورغلانے کا کام کر رہی ہے، ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ یہ قانون کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ای ٹی وی بھارت کو ڈیجیٹل نیوز زمرہ میں ایوارڈ
گری راج سنگھ نے کہا کہ آخر بھرم کس بات کا ہے، شرجیل امام جیسے لوگ ملک کو اسلامک اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں، آسام کو بھارت سے کاٹنے کی بات کرتے ہیں، کیا اس ملک میں خلافت آندولن کی تیاری ہو رہی ہے، آج جو بھی ہو رہا ہے یہ سب کانگریس کی بھول کا نتیجہ ہے جسے عوام بھگت رہی ہے۔