اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا کے نوجوان نے ترکی میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی

ریاست بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی سب ڈیویزن کے حمزہ پور کا باشندہ قابض محمد عرف پرنس نے ترکی میں ایک بڑی یونیورسیٹی ہیک ٹیک سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے ، پرنس نے اس کا میابی سے گاوں اور شہر وریاست کانام روشن کیا ہے۔پرنس ترکی زبان میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلے بھارتی ہیں۔

Breaking News

By

Published : Aug 5, 2020, 5:35 PM IST

عزم مصمم اور جہد مسلسل کامیابی کی ضمانت ہے ، جب کسی طالب علم میں محنت کرکے کامیابی حاصل کرنے کی چاہت ہو تو وہ ہزاروں میل دور جاکر بھی کامیابی کاپرچم لہرا سکتا ہے

بہار کے ضلع گیا کے ایک نوجوان نے ترکی میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی ہے ، پرنس نامی نوجوان کی اس کامیابی پر علاقے کے سیاسی وسماجی اور مقامی باشندوں نے مبارک باد پیش کی ہے۔ پرنس کاتعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے ، بچپن میں ہی والد کاسایہ سر سے اٹھ گیا تھا ، بچپن سے پڑھنے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے بڑے بھائی سہیل اختر نے پرنس کی تعلیم پرزور دیا اور پڑھنے کے لئے تمام تر سہولت دستیاب کرائی ۔

محمد پرنس نے بتایا کہ سال 2004میں گاوں کے پاس ہی چندی استھان میں واقع ہائی اسکول سے میٹرک پاس کیااور اسکے بعد شیرگھاٹی ایس ایم ایس جی کالج سے انٹر کیا اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے حیدرآباد چلاگیا ۔حید رآباد میں روسی زبان میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور اسی دوران اپنی صلاحیت کی بدولت ترکی حکومت کے ذریعے ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دیئے جانے والے اسکالرشپ کے مقابلے میں حصہ لیکر کامیاب ہوا ۔اسکے بعد ترکی ہیک ٹیک یونیورسیٹی میں داخلہ لیکر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔پرنس کے بھائی نے بتایاکہ ترکی زبان میں ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے وہ پہلے بھارتی ہیں۔

پرنس کی اس کامیابی پر والدہ مسرت خاتون ، بھائی سہیل اختر ، محمد جعفری ، ڈاکٹر ذاکر حسین ، صحافی انور حسین سونی ، عابد حسین اور منور حسین کے علاوہ گھر کے دیگر افراد نے خوشی کااظہار کیا ہے ، ساتھ ہی مقامی ایم ایل اے وسابق ریاستی وزیر ڈاکٹر ونود پرساد یادو ، جن ادھیکار پارٹی کے ریاستی کارگزارصدر عمیر احمد خاب عرف ٹکاخان ، آرجے ڈی رہنما سید وسیم اکرم ، جے ڈی یو اقلیتی سیل کے رہنماء وارث علی خان ، محمد علی ، عمران علی ، امروز علی وغیرہ نے مبارک باد پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details