اردو

urdu

ETV Bharat / city

معمولی آبپاشی میں بھی دھان کی بھرپور پیداوار - بہار زرعی یونیورسٹی کی خبر

آب و ہوا کی تبدیلی، درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کی غیر یقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف 1500 لیٹر پانی میں ایک کلو دھان کی اُگانے والی اقسام کی کاشت کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

معمولی آبپاشی میں بھی دھان کی بھرپور پیداوار
معمولی آبپاشی میں بھی دھان کی بھرپور پیداوار

By

Published : Jun 18, 2020, 2:23 PM IST

بہار زرعی یونیورسٹی ایک کلو پیداوار دینے والی اقسام کو 1500 لیٹر پانی میں کاشت کرنے پر زور دے رہی ہے، 'سبور اردھجل' قسم کے ایک کلو دھان کی پیداوار کے لیے صرف 1500 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ روایتی قسم کے ایک کلو دھان کو 3000 لیٹر سے 5000 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پرسار سکشا آر کے سوہیتا اور سائنس داں ایس پی سنگھ نے بتایا کہ 'سبوراردھجل' خشک سالی سے بچنے والی ایک قسم ہے جو دانہ بننے سے پہلے پھول آنے کے دوران بارش نہ ہونے کے باوجود دھان کی فی ہیکٹر میں 20 سے 25 کوئنٹل پیداوار دیتا ہے، دھان کی دوسری اقسام میں اس حالت میں پیداوار ہونا ناممکن ہے۔

'سبور اردھجل' کو 10 اور 30 ​​جون کے درمیان لگایا جاتا ہے اور اگر عام دھان کی طرح مثالی حالت میں کاشت کی جائے تو اس سے 40 سے 45 کوئنٹل فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہوتی ہے، یہ قسم 120 سے 125 دن میں تیار ہوجاتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کا دانہ لمبا اور پتلا ہے اور یہ چاول کے ساتھ ساتھ چوڑے کے لیے بھی موزوں ہے، اس کا پودا 110 سے 120 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے جو جانوروں کے کھانے کے لیے موزوں ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details