پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے آج یہاں بتایا کہ گاﺅں والوں کی اطلاع پر پولیس نے کرا گاﺅں کے کسان گمو سنگھ (40) کی لاش گاﺅں سے کچھ دور ایک کنویں کے نزدیک سے صبح برآمد کی۔
کیمور میں کسان کا قتل
ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع موہنیاں تھانہ علاقہ میں ایک کاشت کار کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
کیمور میں کسان کا قتل
انہوں نے بتایا کہ متوفی کے جسم پر چاقو کے کئی نشان پائے گئے ہیں۔ قتل کی وجہ خاندانی تنازعہ بتایا جاتا ہے۔
احمد نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھوا صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔