اردو

urdu

ETV Bharat / city

پٹنہ کی بدتر حالت حکومت کی ناکامی کا ثبوت : پپو - جن ادھیکار پارٹی

جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو نے دارالحکومت پٹنہ کے زیادہ ترعلاقوں میں زبردست آبی جماﺅ کو بہار حکومت کی ناکامی کا ثبوت بتایا اور کہا کہ ریاست کی ڈبل انجن والی حکومت صرف جملوں کی حکومت ہے ۔

پٹنہ کی بدتر حالت حکومت کی ناکامی کا ثبوت : پپو

By

Published : Oct 1, 2019, 4:36 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:00 PM IST

پپو یادو نے آج پٹنہ کے راجندر نگر علاقے میں ٹریکٹر سے راحتی اشیاء کی تقسیم لوگوں کے مابین کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اس لمحے میں وہ پٹنہ کے سبھی باشندوں کے ساتھ ہیں۔ لوگوں کو مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے وہ پورے ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مدد کیلئے آگے آئیں۔


مسٹر یادو نے پٹنہ کی بدتر حالت پر نتیش حکومت پر جم کر حملہ بولا اور کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار ہر بار اپنی ناکامیوں کو قدرتی آفات بتا کر پلہ جھاڑ لیتے ہیں ۔ جب مانسون آتاہے تب سیوریج کا کام شروع ہوتاہے ۔ سیلاب آتاہے ریاست میں تب نتیش حکومت کو فرخا کی یاد ا ٓتی ہے ۔ اس طرح جب نیپال پانی چھوڑتاہے تو وزیراعلیٰ ہوائی سروے کو نکلتے ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details