اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابقہ مرحلوں کے مقابلے اس مرحلے میں سیکورٹی کا سخت بندوبست: الیکشن کمیشن - سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

چیف الیکٹرول آفیسر ایچ آر سرینواس نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے مکمل اور سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

Election Commission Officer One To One On Election
Election Commission Officer One To One On Election

By

Published : Nov 7, 2020, 11:18 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے آخری یعنی تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کے آخری مرحلے میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیف الیکٹرول آفیسر ایچ آر سرینواس نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں پہلے اور دوسرے مرحلے کے مقابلے میں زیادہ مرکزی سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کنٹرول روم سے تمام سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی ہے۔

ویڈیو

خیال رہے کہ اس مرحلے میں تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے 1،204 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ایچ آر سرینواس نے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2845 پولنگ مرکز سے بھی براہ راست ویب کاسٹنگ ہورہی ہے۔ تیسرے مرحلے کے 78 اسمبلی حلقوں کے لیے کل 33783 پولنگ بوتھز بنائے گئے۔ جس میں ایسے 5000 پولنگ مرکز موجود ہیں جہاں کمزور ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ 80 برس سے زائد عمر کے افراد اور معذور رائے دہندگان کے لیے 18594 پوسٹل بیلٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ایچ آر سرینواس، چیف انتخابی افسر

مزید پڑھیں:بہار اسمبلی انتخابات: 199 مسلم امیدواروں میں سے کون پہنچے گا اسمبلی؟

بہار اسمبلی انتخابات 2020: تیسرے مرحلے پر خصوصی رپورٹ

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے مرحلے کے لیے صبح 9 بجے تک 7.9 فیصد رائے دہی ہوچکی ہے۔ آج والمیکی نگر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ جاری ہے۔ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے 2478 پولنگ اسٹیشن قائم بنائے گئے ہیں۔

والمیکی نگر لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ 17،27،837 ووٹرز لوک سبھا ضمنی انتخاب میں 7 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ مغربی چمپارن کے والمیکی نگر اور راجن نگر کے ساتھ سہرسہ کے سمری بختیار پور اور مہیشی میں شام 4 بجے ووٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details